اترپردیش کے امروہہ شہر کے منڈی سمیتی میں ڈپٹی کلکٹر ویویک یادو پہنچے اور انہوں نے کالابازاری اور قیمت میں زیادتی کو قابو کرنے کے لئے منڈی میں آئی سبزیوں اور پھلوں کی قیمت کا ریکارڈ بنوایا۔
ڈپٹی کلکٹر ویویک یادب نے منڈی سمیتی پہنچ کر روزمرہ منڈی میں آنے والے پھل، سبزی اور دیگر اشیاء کی مقدار و قیمت تھوک اور فٹکر کی خریدو فروخت کا ریکارڈ بنوانے کو کہا، جس سے کالا بازاری و قیمت میں زیادتی نہ ہو۔
اس موقع پر ڈی سی نے تھوک وفٹکر تاجروں سے بات کرکے بھروسہ دلایا کے منڈی میں روز کی طرح ہی پھل سبزی آتی رہے گی اس وجہ سے کسی کو بھی پریشانی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مقامات پر روزانہ انتظامیہ کی گاڑی پہنچے گی اور پورے شہر میں واجب قیمت پر پھل و سبزی دستیاب کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواہ نہ پھیلائیں جو لوگ افواہ پھیلا ئیں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور جمع خوری اور کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔