بلاری پولیس نے آج ایک گینگ کا خلاصہ کیا ہے جو رکشہ ڈرائیورں اپنا نشانہ بنا کر لوٹ پاٹ کرتے ہیں اور قتل کردیتے ہیں۔
بلاری پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گینگ آٹو ڈرائیوروں کو نشانہ بنا کر آٹو سمیت ان کے پاس موجود سارے سامان لوٹ کر کے ان کا قتل کر دیتے تھے۔
25 دسمبر کو بلاری علاقہ میں ایک لاش برآمد ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا تھا کہ آٹو رکشہ ڈرائیور کا کسی وزنی چیز سے چہرا کچل کر قتل کیا گیا تھا۔
جن کی شناخت ضلع سنبھل کے شیو شنکر کے طور پر ہوئی تھی۔انتہائی پسماندہ اور غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے شیوشنکر اپنے خاندان کا گزر بسر رکشہ چلا کر کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمین نے ان کے پاس موجود سامان لوٹ کر ان کا قتل کر دیا۔
علاقے کے ایس پی کا کہنا ہے کہ اس گینگ نے تھانہ منجھولا میں بھی ایک رکشہ ڈرائیور کا قتل کردیا تھا۔ اس گینگ کا سرغنہ اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس گینگ کا سرغنہ ہردیش سنبھل کا رہنے والا ہے، وہیں سے گینگ کو چلاتا ہے۔