ETV Bharat / city

وزیراعظم کی تقریر کی اسکریننگ - رضا پی جی کالج میں وزیراعظم نریندر مودی کی فٹ انڈیا موومنٹ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع رضا پی جی کالج میں وزیراعظم نریندر مودی کی فٹ انڈیا موومنٹ کے لانچنگ پروگرام کی تقریر پروجیکٹر کی مدد سے کالج کے اسٹاف اور طلبا و طالبات کو دکھائی گئی۔

وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 11:40 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:19 PM IST

حکومت ہند اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر 'فٹ انڈیا موومنٹ' کے سلسلے میں رامپور کے مختلف اداروں میں پروگرام منعقد ہوئے۔

وزیر اعظم کی تقریر کی اسکریننگ

خصوصی پروگرام گورنمنٹ رضا پی جی کالج کے سیمینار ہال میں ہوا جہاں پرنسپل، پروفیسر اور دیگر کالج اسٹاف کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروجیکٹر کی مدد سے اندرا گاندھی اسٹیڈیم دہلی میں منعقدہ 'فٹ انڈیا موومنٹ' کے افتتاحی پروگرام میں وزیراعظم کے تقریر کی اسکریننگ بھی کرائی گئی۔

وزیر اعظم کی تقریر سماعت کرنے کے بعد طلبا و طالبات کافی پرجوش نظر آئے اور انہوں نے اپنی زندگی میں ملک و قوم کے تئیں ہمدردی کا جزبہ رکھنے اور صحت و تندرستی کے لیے بیدار رہنے کا عہد لیا۔

وہیں پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنئے نے کہا کہ وہ جلد ہی کالج میں اس تعلق سے سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی جانب سے صحت سے متعلق درس و تدریس کا ایک پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع رضا پی جی کالج میں 'فٹ انڈیا موومنٹ' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران وزیر نریندر مودی کی فٹ انڈیا موومنٹ کے لانچنگ پروگرام کی تقریر پروجیکٹر کی مدد سے کالج کے اسٹاف اور طلبہ و طالبات کو دکھائی گئی۔

Body:وی او۔۱
حکومت ہند اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر 'فٹ انڈیا موومنٹ' کے سلسلے میں رامپور کے مختلف اداروں میں پروگرام منعقد ہوئے۔ خصوصی پروگرام گورنمنٹ رضا پی جی کالج کے سیمینار ہال میں ہوا۔ جہاں پرنسپل، پروفیسر اور دیگر کالج اسٹاف کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروجیکٹر کی مدد سے اندرا گاندھی اسٹیڈیم دہلی میں منعقدہ 'فٹ انڈیا موومنٹ' کے افتتاحی پروگرام میں وزیراعظم کی تقریر سے استفادہ کرایا گیا۔ وزیر اعظم کی تقریر سماعت کرنے کے بعد طلباء و طالبات کافی پرجوش نظر آئے اور انہوں نے اپنی زندگی میں ملک و قوم کے تئیں ہمدردی کا جزبہ رکھنے اور صحت و تندرستی کے لئے بیدار رہنے کا عہد لیا۔
بائٹ: مہک، طالبہ
وی او۔۲
وہیں پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنئے نے کہا کہ وہ جلد ہی کالج میں اس متعلق سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی جانب سے صحت سے متعلق درس و تدریس کا ایک پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔
بائٹ: ڈاکٹر پی کے وارشنئے، پرنسپل

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Sep 28, 2019, 10:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.