ریاست اترپردیش کے ضلع مرداباد میں اے سی اور فریج کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی، آگ کی لپٹ اتنی زیادہ تیز تھی کی دوسرے گودام میں بھی آگ پھیلتی چلی گئی۔
آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کی سخت محنت کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔