ETV Bharat / city

مرادآباد: باپ نے بیٹے کو گولی مار کر کیا ہلاک - crime in moradabad

بیٹے کی اہلیہ نے نے سسر پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تین دن قبل سسر نے اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی جس کو لیکر باپ بیٹے میں جھگڑا ہو رہا تھا۔

father shot dead
father shot dead
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 12:23 PM IST

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے مجھولہ تھانہ حلقہ کے ہنومان نگر میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی بیٹے کو دو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

مرادآباد: باپ نے بیٹے کو گولی مار کر کیا ہلاک

ایس پی سٹی امت آنند نے بتایا کہ معاملے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

دشینت شرما کی شادی پچھلے سال جنوری مہینے میں ہوئی تھی۔ دشینت شرما کی اہلیہ نے اپنے سسر وریندر شرما پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اسکا سسر اس پر بری نیت رکھتا تھا۔ تین دن پہلے گھر کے سبھی لوگ ایک شادی پروگرام میں گئے ہوئے تھے، اسی دوران سسر نے بہو کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔

اس بات کی جانکاری جب دشینت شرما کو ہوئی تو گھر میں جھگڑا شروع ہوگیا جھگڑے کے دوران وریندر شرما نے اپنے ہی بیٹے دشینت شرما کو دو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.