ریاست اتر پردیش کے مرادآباد وکاس بھون پر بھارتیہ کسان یونین اصلی کے کارکن اور عہدے داروں نے احتجاج کر ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم سپرد کیا۔ Farmers Protest Under the Under of Bhartiya Farmers Union Asli۔
جس میں کسانوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی دوکانوں میں مل رہی نقلی دوائیاں اور بیج کی وجہ سے کسانوں کی کھیتی کو بہت نقصان ہو رہا ہے ایسی دوکانوں پر ضلع انتظامیہ چھاپے ماری کرکے سخت کارروائی کرے۔
کسانوں نے کہا کہ اگر ہماری یہ مانگیں پوری نہیں ہوئیں تو ہم غیر معینہ ہڑتال کریں گے۔
بھارتیہ کسان یونین کی حمایت میں اترے راشٹریہ لوک دل کے صوبائی سیکریٹری مطلوب احمد نے کہا ہم بھارتیہ کسان یونین کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کسان رہنما نو سنگھ Farmer Leader Naw Singh نے کہا کہ سرکاریں جس قدر گائے پر خرچ کر رہی ہیں اگر اسی طریقے سے کسانوں کے اوپر خرچ کرتی تو آج گائے کھیتوں میں گھومتے ہوئے دکھائی نہیں دیتیں، ایسے میں سرکار سے گزارش ہے کہ وہ کسانوں کی طرف دھیان دے۔