ETV Bharat / city

ویکسین سے عداوت کورونا کو دعوت: مختار عباس نقوی

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 1:33 PM IST

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے رامپور پہنچ کر کورونا ویکسینیشن کے لئے جان ہے تو جہان ہے مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا ویکسین کے خلاف غلط فہمیاں پھیلانے والوں کے خلاف اپنے خطاب میں کہا کہ ویکسین سے عداوت کورونا کو دعوت دینے کے مانند ہے۔

Enmity with vaccine invites Corona: Mukhtar Abbas Naqvi
ویکسین سے عداوت کورونا کو دعوت: مختار عباس نقوی

اقلیتی امور کے مرکزی مختار عباس نقوی نے رامپور پہنچ کر کووڈ ویکسین سے متعلق بیداری مہم "جان ہے تو جہان ہے" کا آغاز کیا۔ رامپور کے چمروہ بلاک میں واقع نیشنل انٹرل کالج میں مختار عباس نقوی نے ربن کاٹ کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ کورونا سے بچنا ہے تو ویکسین ضرور لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین سے عداوت کورونا کو دعوت ہے۔

ویڈیو

محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے منعقدہ مہم کی افتتاحی میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے شرکت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈس سے لیکر "جان ہے تو جہان ہے" مہم کا پیغام دیا۔ اس موقع پر ویکسین لگوانے والی ایک طالبہ نیہا سمن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کورونا سے اپنی حفاظت کے لئے آج یہ ویکسین لگوائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صحافی رعنا ایوب کی پیشگی ضمانت منظور

اس موقع پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ویکسینیشن وین کا بھی جائزہ لیا۔ واضح رہے ضلع کے مختلف علاقوں اور گاؤں دیہاتوں میں یہ وین جاکر لوگوں کی ٹیکاکاری کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.