شہر رامپور کی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن نے مرآد آباد سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین منگوانے کافیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضمنی انتخابات کے لیے تقریباً پانچ سو ای وی ایم سے منگوائے جارہے ہیں۔
خیال رہے لوک سبھا انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد بی جے پی کی امیدوار اور سابق رکن پارلیمان جیا پردا نے ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی، جس کی وجہ سے اب تک رامپور کی ای وی ایم سے ڈاٹا ڈلیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ میں اپیل سے متعلق سماعت زیر التوا ہونے کی وجہ سے رامپور میں انتخابات کے عمل کو رامپور کی موجودہ ای وی ایم سے نہیں کرایا جا سکتا ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن نے مراد آباد کی ای وی ایم کئ رامپور کو ضمنی انتخاب میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس ڈی ایم رامپور رام بھرت تیواری نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مرادآباد سے ای وی ایم منگائی جائیں گی'۔