ریاست اترپردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے پروجیکٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ میں پارلیمنٹ کے لیے بننے والی نئی بلڈنگ کے خلاف نہیں ہوں، میرے کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام رکن پارلیمان کے فنڈز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا کوئی کام نہیں کیا جا رہے، جبکہ شہروں اور دیہاتوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں ہونی چاہیے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا نہیں ہوتا اور رکن پارلیمان کے فنڈز کو بھی نہیں بند کیا جاتا تو عمارت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ترقی ہوتی رہتی۔ جو فی الوقت نہیں ہورہی ہے اور میرا اعتراض اسی پر ہے۔