ETV Bharat / city

ایک ایسا مزار جہاں زہریلے بچھو ڈنک نہیں مارتے

ضلع امروہہ میں حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار مبارک پر بے شمار خطرناک اور زہریلے بچھو پھرتے رہتے ہیں لیکن یہ بچھو مزار کے احاطہ میں کسی کو ڈنک نہیں مارتے۔

ایک ایسا مزارجہاں زہریلے بچھو ڈنک نہیں مارتے

author img

By

Published : May 31, 2020, 9:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں حضرت شرف الدین شاہ ولایت رحمۃ اللہ علیہ آج سے تقریباً 750 برس قبل ایران کے شہر وصد سے تشریف لائے تھے۔

ایک ایسا مزار جہاں زہریلے بچھو ڈنک نہیں مارتے

درگاہ کے خادم نے بتایا کہ حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ علیہ کے مزار مبارک پر بے شمار خطرناک اور زہریلے بچھو پھرتے رہتے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ بچھو مزار کے احاطے میں کسی کو ڈنک نہیں مارتے حتیٰ کہ اگر کوئی ان کو پکڑ بھی لے تو وہ ڈنک نہیں مارتے اور ان کو پکڑنے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتا یا کہ مزار شریف کی ایک کرامت اور حیرت والی بات یہ ہے کہ اگر باہر سے زہریلے بچھو لا کر مزار مبارک کے نزدیک چھوڑ دیئے جائیں تو وہ بھی بے ضرر ہوجاتے ہیں اور اپنی فطرت کے خلاف ڈنگ مارنے کی بجائے ڈنگ کو سکیڑ لیتے ہیں یہ ان بزرگ کی حیرت انگیز کرامتہے جو سائنسداں اور محققین کے لیے دعوت فکر ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مزار شریف کے احاطے میں ایک درخت ہے جہاں آنے والے مریض اور زائرین اپنی پریشانیاں لکھ کر باندھتے ہیں جس کے بعد اُن کی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہے۔

حضرت سید حسین شرف الدین شاہ ولایت رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار مبارک پر ہر مذہب و عقیدے کے لوگ آتے ہے اور حضرت کے فیض سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.