ETV Bharat / city

مرادآباد: آکسیجن سلینڈر کمپنی میں لوگوں کا ہجوم - مرادآباد میں آکسیجن سلینڈر کمپنی

ضلع مرادآباد میں لوگوں کو اپنے مریضوں کے لیے آکسیجن سلینڈر کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہر کے آکسیجن سلینڈر کمپنی میں لوگوں کا ہجوم ہے اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے لوگ کافی زیادہ پریشان بھی ہیں۔

crowd at oxygen cylinder company in muradabad
مراداباد: آکسیجن سلینڈر کمپنی میں لوگوں کا ہجوم
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 9:05 AM IST

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مریضوں سب سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت پڑرہی ہے اور ملک میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے آکسیجن کے ساتھ ساتھ بیڈ کی بھی قلت ہورہی ہے۔

مراداباد: آکسیجن سلینڈر کمپنی میں لوگوں کا ہجوم

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں لوگوں کو اپنے مریضوں کے لیے آکسیجن سلینڈر لینے کے لیے کافی انتظار کرنا پڑرہا ہے، شہر کے آکسیجن سلینڈر کمپنی میں لوگ آکسیجن سلینڈر لینے کے لیے لمبی لمبی لائینوں میں لگے ہوئے ہیں۔

آکسیجن سلینڈر کمپنی میں موجود ضرورت مند لوگوں نے بتایا کی آکسیجن سلینڈر آسانی سے دستیاب نہیں ہے بلکہ شہر میں کچھ لوگ تو کالا بازاری کر رہے ہیں اور جو پہلے سات سو روپے میں آکسیجن سلینڈر دستیاب ہوتا تھا وہ اب 25 سو روپے میں بھی فروخت کیا جارہا ہے۔

ایک ضرورت مند نے کہا کہ اسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کے لیے آکسیجن سلینڈر کا اب اسپتال کی جانب سے نہیں کیا جارہا ہے بلکہ ڈاکٹروں نے خود انتظام کرنے کو کہا ہے اس لیے آکسیجن سلینڈر کمپنی میں لوگوں کا زیادہ ہجوم ہے۔

آکسیجن سلینڈر کمپنی کے سب مینیجر فتح بہادر نے بتایا کی جتنی گیس آ رہی ہے اتنی گیس لوگوں کو مہیا بھی کرائی جا رہی ہے لیکن ہم لوگ وہی کام کرتے ہیں جو ہمیں اوپر سے کہا جاتا ہے اور سب سے پہلے گیس اسپتالوں میں پہنچائی جا رہی ہے پھر گھروں میں آئیسولیٹ مریضوں کے لیے بھی آکسیجن سلینڈر مہیا کرایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.