کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں ویکسینیشن مہم چل رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کا ویکسینیشن ہو سکے اس کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے۔
اسی تناظر میں آج مرادآباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند قیدیوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔
غورطلب ہے کہ اس سے قبل تمام قیدیوں کو کورونا کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ اس بار دوسری خوراک کے لیے قیدیوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔
ڈاکٹر بھٹناگر نے بتایا کہ مرادآباد ڈسٹرکٹ جیل میں تقریباً تین ہزار قیدی ہیں اور ان کا پہلا ویکسینیشن ہو چکا ہے اور دوسرے ویکسینیشن کا کام جاری ہے۔ سبھی قیدیوں کو ویکسین لگائے جانے کا کام چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
گیا قبرستان سے ویکسینیشن مہم کو ملی کامیابی
انہوں نے بتایا کہ دو ہفتے میں سبھی قیدیوں کا ویکسین کا کام پورا کر دیا جائے گا۔