ETV Bharat / city

مرادآباد سے ادھمپور کے لیے خصوصی ٹرین روانہ

author img

By

Published : May 19, 2020, 12:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد سے کشمیر کے ادھمپور کے لیے ایک خصوصی ٹرین کو روانہ کیا گیا جس میں مزدوروں اور طلبا کی بڑی تعداد اپنے علاقے کے لیے روانہ ہوئی۔

Covid-19 : special train for stranded kashmiris from Moradabad
مرادآباد سے ادھمپور کے لیے خصوصی ٹرین روانہ

ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور، سیاحوں، طلبا اور دوسرے لوگوں کی واپسی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرین کا نظم کیا گیا ہے۔

ویڈیو

اس ضمن میں اترپردیش کے مختلف اضلاع میں پھنسے کشمیری طلبا اور دیگر لوگوں کے لیے بھی خصوصی ٹرین کا انتظام کیا گیا۔

ایس پی ٹریفک ستیش چندر کے مطابق، مرادآباد سے 11 اضلاع کے 435 مسافروں کو ادھمپور کے لیے روانہ کیا گیا۔ جبکہ میرٹھ سٹی سے ٹرین سہارن پور، امبالا، لدھیانہ کے راستے ادھم پور (جموں و کشمیر) تک جائے گی جس میں سات سو پچاس مسافر سوار ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا سبھی مسافرین کی طبی معائنہ کرکے بعد انہیں 8 ڈبوں میں بٹھایا گیا، مزید سیکیورٹی کا بھی نظم کیا گیا۔

خصوصی ٹرین میں مرادآباد کے علاوہ شاہجہان پور، پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری ضلع کے کشمیری مسافروں مرادآباد ہی سے سوار ہوئے۔

اس موقعے پر کچھ مسافرین نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.