آج دہلی میں واقع کانگریس کے مرکزی دفتر کے باہر مرادآباد کے کانگریسی کارکنان نے احتجاج کیا جبکہ اس وقت کانگریس کے دفتر میں پارٹی سربراہ راہل گاندھی عاملہ کی میٹنگ کر رہے تھے۔
پارٹی کے اراکین نے میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا کو گھیر لیا اور ان کے سامنے مطالبہ کیا کہ کانگریس پارٹی عمران پرتاپ گڑھی کی امیدواری کو واپس لیں اور مرادآباد سے کسی مقامی رہنما کو امیدوار بنائیں۔