ETV Bharat / city

امروہہ میں بی یو ایم ایس ڈاکٹرز نے یونانی ڈے منایا

ضلع امروہہ میں بی یو ایم ایس ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی جانب سے یونانی ڈے منایا گیا، جس میں کورونا کے دور میں قابل تعریف کام کرنے والے ڈاکٹرز اور صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

bums doctors celebrated unani day in amroha
امروہہ میں بی یو ایم ایس ڈاکٹرز نے یونانی ڈے منایا
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 9:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں بی یو ایم ایس ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے یونانی ڈے منایا گیا، واضح رہے کہ گیارہ فروری کو یونانی ڈے منایا جاتا ہے لیکن اس پروگرام کو اتراکھنڈ میں گلیشیئر حادثہ پیش آنے کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا تھا۔ یونانی ڈے حکیم اجمل خان کے یوم ولادت کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

بی ڈی اے امروہہ کے سکریٹری ڈاکٹر وسیم اکرم

اس پروگرام میں شریک ہوئے ضلع کے ڈاکٹروں کو حکیم اجمل خان مومنٹو کے اعزاز سے نوازا گیا، بی ڈی اے امروہہ کے سکریٹری ڈاکٹر وسیم اکرم نے بتایا کہ یہ پروگرام ہر سال حکیم اجمل خان کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے، جسے یوم یونانی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جس میں بی یو ایم ایس ڈاکٹر موجود رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کورونا وبا میں قابل ستائش کام کرنے والے ڈاکٹروں اور صحافیوں کو حکیم اجمل خان مومنٹو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اس کے علاوہ متعدد ڈاکٹروں نے اپنے اسپتالوں میں مفت دوا اور جانچ کا بھی اعلان کیا ہے۔

یوم یونانی کے اس پروگرام میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر امروہہ وویک یادو اور سی ایم او سوبھاگیا پرکاش مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے، دونوں افسران نے بی یو ایم ایس ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ذریعہ کئے جارہے کام کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.