اچانک معصوم کی موت سے گھر والوں میں غم کی لہر دوڑ پڑی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے۔
ریاست اترپردیش کے بجنور کے تھانہ نجیب آباد کے پائی باغ بھون علاقے میں گزشتہ شام مونیکا نام کی 13 سالہ پانچویں درجے کی طالبہ ہولی کے تہوار پر مکان کی چھت سے کچھ سامان اٹھانے کے لئے آئی تھی، کہ اسی دوران اچانک آسمان سے مونیکا پر آسمانی بجلی گرگئی۔ جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اچانک ہوئی مونیکا کی موت سے ہر کسی کی آنکھیں نم ہیں۔ درجہ پانچ میں پڑھنے والی مونیکا کی استاد کی بھی آنکھیں بھر آئیں۔ مرنے والے کےگھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے وہیں موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔