ETV Bharat / city

مرادآباد: اعظم خان ضلعی عدالت میں پیش نہیں ہوسکے - اعظم خان ضلعی عدالت میں پیش نہیں ہوسکے

امن و امان کے پیش نظر رکن پارلیمان اعظم خان آج سیتا پور جیل سے مرادآباد کے ضلعی عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

azam-khan-could-not-appear-in-the-district-court-due-to-law-and-ordered
مرادآباد: اعظم خان ضلعی عدالت میں پیش نہیں ہوسکے
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 10:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کی ضلعی عدالت میں آج سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کو خصوصی عدالت میں پیشی ہونی تھی لیکن لاء اینڈ آردر کے پیش نظر اعظم خان کو سیتا پور کی جیل سے مراد آباد ضلعی عدالت نہیں لایا جا سکا ہے۔

اعظم خان کے وکیل

اعظم خان کے وکیل نے اعظم خان کے وارنٹ کی عرضی عدالت میں پیش کی ہے جس پر بحث ہونی ہے۔

اعظم خان کے خلاف 2008 میں مرادآباد کے چھیلیٹ تھانہ میں سڑک جام پر ہنگامہ کرنے اور سرکاری کام میں روکاوٹ ڈالنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا تھا۔

مسلسل عدالت سے مسلسل غیرحاضر رہنے کی وجہ سے عدالت نے اعظم خان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا، اس وقت اعظم خان سیتاپور کی جیل میں قید ہیں اور آنے والی تاریخ پر انہیں مرادآباد کی ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مراد آباد ضلع میں اعظم خان پر دو مقدمہ درج ہیں جبکہ رامپور ضلع میں تقریبا 84 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.