ETV Bharat / city

BJP Minority Front on Wasim Rizvi: 'وسیم رضوی جیسے بدعنوان کو اعظم خاں لائے تھے' - بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی

بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے ریاست اترپردیش کے رامپور میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث وسیم رضوی Wasim Rizvi involved in Corruption کو اعظم خاں لیکر آئے تھے اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں اس پر کارروائی کے لئے مقدمات عائد ہوئے ہیں۔

BJP Minority Front on Wasim Rizvi
وسیم رضوی جیسے بدعنوان کو اعظم خاں لائے تھے: بی جے پی اقلیتی مورچہ
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 9:28 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی ابھی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ آج رامپور کے مسلم اکثریتی علاقہ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ویڈیو

کنور باسط علی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں اترپردیش میں نہ کوئی فساد ہوا اور نہ ہی کہیں کسی پر ظلم و زیادتی دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے تحت کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے ہندو مذہب اختیار کرنے والے اترپردیش شیعہ وقف کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کو اپنی سخت تنقیدوں Strong Criticism on Wasim Rizvi کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدعنوانیوں کو انجام دینے والے وسیم رضوی جیسے لوگوں کو رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں لائے تھے جبکہ اس پر کارروائی کے لئے مقدمات یوگی حکومت میں عائد ہوئے ہیں اور جلد ہی اس کو اس کی غلط کرتوتوں کی سزا بھی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Student Opinion on UP Election 2022: یوپی اسمبلی انتخابات پر لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی رائے

بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے مسلم اکثریتی علاقہ میں ہونے والے اس جلسہ میں کافی کم تعداد میں لوگ پہنچے۔ زیادہ تر کرسیاں خالی ہی رہیں، جس پر ریاستی صدر نے بھی منتظمین پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ پروگرام کے منتظم اور اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر وسیم خان نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ شادیوں کا موسم ہے، لوگ شادیوں میں ملوث ہیں اسی لئے لوگ کم پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.