ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع میں کورونا وبا کے بعد پہلی بار سکول کھولے گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق کلاس ایک سے کلاس پانچ تک کی تعلیم شروع ہوگئی ہے۔
ساتھ ہی ساتھ سکول آنے والے ان بچوں کا بھی مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور معاشرتی فاصلے پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔
سکول سے وابستہ اساتذہ اور منتظمین کا کہنا ہے کہ اتنے عرصے کے بعد سکولز کے کھولے جانے کے موقع پر سکول کو سجایا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بچوں کے پسند کا کھانا اور ناشتہ بھی دیا گیا ہے تاہم اس کے علاوہ بچوں کے کھیلنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکول آنے سے قبل بچوں کے ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ جن طلبا کے پاس ماسک نہیں تھے انہیں ماسک دیے گئے ہیں۔
کلاس کے اندر معاشرتی فاصلے کے ساتھ بیٹھنے کا انتظام ہے، جس سے تمام طلباء سکول کے افتتاح کے موقع پر اکٹھے نہیں ہوسکے، لیکن ان کے لیے ٹائم ٹیبل بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر دن دو کلاسز کے طالب علم سکول آسکیں گے تاکہ سکول میں معاشرتی فاصلہ بنا رہے۔
جب سکول کی طالبات سے گفتگو کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں سکول آنے میں بہت خوشی ہے اور وہ معاشرتی فاصلے کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینیٹائزر بھی استعمال کررہے ہیں۔