ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے تحصیل دھنورا علاقے کے گاؤن شاہجہاں پور چھات کے کسان بارش اور گنگا ندی کا پانی کھیتوں میں بھر جانے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
کاشتکار بلبیر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی چاول اور گنا کی فصل پوری برباد ہو چکی ہے۔ بلبير سنگھ نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے بعد گنگا ندی کا پانی کھیتوں میں آ گیا جس کی وجہ سے ان کی فصل ڈوب گئی اور کافی زیادہ نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی سرکاری محکمے کا ملازم اُن کے پاس ان کا حال پوچھنے نہیں آیا ہے۔
شاہجہاں پور چھات کے ہی رہنے والے کسان میجر سنگھ نے اپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زمین پر جو بھی فصل ہوئی تھی پانی آ جانے کی وجہ سے پوری طرح برباد ہو گئی ہے۔ اب تو بس سرکار سے کچھ مل جائے تو راحت مل سکتی ہے اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکتے ہیں۔