ETV Bharat / city

بے موسم بارش اور شدید ژالہ باری سے کسان مایوس - سردی میں بھی اضافہ

امروہہ ضلع میں رات سے جاری تیزبارش اور ژالہ باری نے کسانوں کی پیشانی پر فکر کی لکیر کھینچ دی ہے۔بارش اورژالہ باری کے سبب فصلوں کو کافی نقصان پہنچاہے۔

بے موسم بارش اور شدید ژالہ باری سے کسان پریشان

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 4:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں گذشتہ رات سے جاری بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کھیتوں میں لگی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ساتھ ہی سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بے موسم بارش اور شدید ژالہ باری سے کسان پریشان

بارش کے سبب گرم کپڑوں کے کاروباریوں کے چہروں پر خوشی ہے، تو وہیں کسانوں کی پیشانی پر تشویش کی لہر ہے۔ امروہہ ضلع کے گاؤں کاپسی سے شدید بارش اور اولے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ہے۔

اس تعلق سے علاقے کے کسان سنادیل سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات بارش اور ژالہ باری نے آلو ، گندم اور لائی کی فصلوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

بارش کی وجہ سے فصل کے پتے پھٹ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارش اور شدید سردی میں بھی کسانوں کا احتجاج جاری

آپ کو بتادیں کہ امروہہ ضلع آم کی پیداوار کے لئے مشہور ہے، لیکن گذشتہ رات بارش اور ژالہ باری کے سبب آم کے بور کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.