ETV Bharat / city

مرادآباد میں آل انڈیا کسان یونین کا مظاہرہ - اتر پردیش کے مرادآباد

ایوان میں زراعتی اصلاحات کے متعلق بل کی منظوری کی مخالفت میں کسانوں نے احتجاج کیا۔

all india kisan union
all india kisan union
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 1:22 AM IST

اتر پردیش کے مرادآباد کے ضلع کلکٹریٹ دفتر کے باہر آج بھارتیہ کسان یونین نے اپنے مختلف مطالبات اور ایوان میں زراعتی اصلاحات کے متعلق بل کی منظوری کی مخالفت میں احتجاج کیا اور ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ ایک میمورنڈم وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجا۔

مرادآباد میں آل انڈیا کسان یونین کا مظاہرہ
کاشتکاروں نے احتجاج کے دوران اپنی آواز کو بلند کرتے ہوئے کہا زراعتی بل مرکزی حکومت کو نہیں لانا چاہئیے تھا۔ موجودہ حکومت کاشتکاروں کو گنا کی رقم کی ادائےگی وقت پر نہیں کر رہی ہے۔ لاکھوں روپے کا گنا بقایا سرکار پر رکا ہوا ہے۔ حکومت کو کسانوں کا قرض معاف کرنا چاہئیے، جس طرح سے مہاراشٹر حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کیا ہے۔
ایوان میں زراعتی اصلاحات کے متعلق بل کی منظوری کی مخالفت میں کسانوں نے احتجاج کیا۔
ایوان میں زراعتی اصلاحات کے متعلق بل کی منظوری کی مخالفت میں کسانوں نے احتجاج کیا۔
کسانوں نے کہا کہ اس حکومت میں کاشتکاروں کا برا حال ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت کاشتکاروں کے لئے فائدہ مند منصوبے نہیں لاتی ہے اور اسی طرح نئے نئے بل منظور کر کسانوں کے خلاف جائے گی تو آئندہ دنوں میں انتخاب میں اس حکومت کو کسانوں کا ووٹ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بنا سکتے ہیں تو ہم اسے گرا بھی سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.