ETV Bharat / city

زرعی بل اور محکمہ بجلی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج - وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم

رامپور میں عام آدمی پارٹی کارکنان نے بریلی گیٹ پر جمع ہوکر مرکزی اورریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، کسان مخالف بل کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم رامپور کو بھی سونپا گیا۔

aam aadmi party protests against agricultural bill and power department
زرعی بل اور محکمہ بجلی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 7:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کسانوں نے اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ ضلع کلیکٹر دفتر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا تو وہیں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے بریلی گیٹ واقع پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوکر زرعی بل اور محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

زرعی بل اور محکمہ بجلی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

اس دوران عآپ رہنماء اور پارٹی کے ریاستی نائب صدر فیصل خان لالا نے کہا کہ زرعی بل سراسر کاشتکاروں کے خلاف ہے، ہم اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اور ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت شروع سے ہی کسان مخالف نظر آ رہی تھی اور اس حکومت نے اتوار کے روز راجیہ سبھا میں کسان مخالف بل کو منظور کراکر ثابت بھی کر دیا ہے کہ یہ کسان مخالف ہی سرکار ہے۔

اس دوران فیصل خان لالا نے وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم رامپور کو سونپا، وہیں اس موقع پر فیصل لالا نے ایک مرتبہ پھر رامپور بجلی محکمہ کے افسران کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی محکمہ کے افسران اپنی منمانیاں بند کریں اور راتوں کو بجلی چیکنگ بند کی جائے۔

خیال رہے کہ راجیہ سبھا میں زرعی بل زبردست ہنگامہ کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہے اس بل کے خلاف پارلیمنٹ سے سڑک تک حزب اختلاف اور کسان احتجاج کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.