ETV Bharat / city

ہمیر پور میں کورونا کے 22 نئے مثبت معاملے، تعداد 480

ریاست اتر پردیش کے ہمیر پور ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 22نئے مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہمیر پور میں کورونا کے 22 نئے مثبت معاملے، تعداد 480
ہمیر پور میں کورونا کے 22 نئے مثبت معاملے، تعداد 480
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:30 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ہمیر پور ضلع میں بدھ کو کورونا کے 22 نئے مثبت معاملات کی تصدیق کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 480 ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آر کے سچان نے بتایا کہ آج موصول ہوئیں جانچ رپورٹس میں 22 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئے متاثرین میں سات کُرارا علاقے سے، دس مودہا اور پانچ راٹھ علاقے سے ملے ہیں۔ ضلع میں 480 متاثرہ افراد میں سے ابھی تک 12 کی موت ہو چکی ہے جبکہ 377 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ضلع میں اس وقت 91 کورونا پازیٹیو ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ابھی تک 32 ہزار 582 لوگوں کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔ نئے متاثرین کے رابطے میں آنے والوں کی شناخت کرکے ان کے نمونے لینے کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.