جہاں مرکزی حکومت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم چلا رہی ہے، وہیں خواتین بھی مردوں کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہی ہیں۔ اس کڑی میں آج اترپردیش پولیس میں 199 خواتین اہلکار کو شامل کیا گیا۔ اور سبھی 199 خواتین پولیس اہلکاروں کو پریڈ کرایاگیا اور سلامی بھی لی گئی۔
آج کے پریڈ اور سلامی کے بعد گذشتہ 6 مہینے سے جاری تربیت بھی پوری ہوئی اور اترپردیش پولیس کو 199 خواتین اہلکار پولیس میں شامل ہوئیں۔
آج صبح سے ہی مراد آباد پولیس اکیڈمی میں جوش و خروش تھا۔ پریڈ کے لیے مکمل لباس میں کھڑی 199 خواتین اہلکار کے لیے آج کا دن ان کی زندگی کا ایک یادگار دن ہے۔ دن رات کی تربیت کے بعد یہ خواتین پولیس میں شامل ہوگئیں۔
اس موقع پر نویں بٹالین پی اے سی کمانڈنٹ اشوک کمار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی سلامی لینے پہنچے، اس دوران پریڈ کے معائنہ اور تربیت کے دوران بہترین کام کرنے والے ریکروئٹو کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔