یس بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے ایک ماہ میں محض پچاس ہزار روپے تک ہی نکالنے کی بندش لگا دیے جانے کے بعد سے یس بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز پریشان ہیں۔
میرٹھ میں صبح سے ہی بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی لمبی قطاریں لگنی شروع ہو گئی تھیں۔ پیسے نکالنے کے تعلق سے خبر آنے کے بعد سے اکاؤنٹ ہولڈرز کافی پریشان ہیں۔
اے ٹی ایم کارڈ اور مشینوں کے کام نہ کرنے اور آن لائن بینکنگ سسٹم میں بھی ٹرانزیکشن کے بند ہو جانے سے بینک کی برانچ میں لوگوں کی بھیڑ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ان میں خاص طور پر کرنٹ اکاؤنٹ والے کاروباری کافی پریشان نظر آئے اور اس معاملے کو جلد حل کیے جانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔