ETV Bharat / city

میرٹھ میڈیکل کالج میں آکسیجن جنریٹر پلانٹ نصب کرنے کا کام شروع - میرٹھ میں کورونا وائرس

میرٹھ کے میڈیکل کالج میں حکومت کی جانب سے تین آکسیجن جنریٹر پلانٹ نصب کرنے کی منظوری کے بعد میڈیکل کیمپس میں دو پلانٹس کو جلد نصب کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

meerut medical college
میرٹھ کا میڈیکل کالج
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 8:03 AM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ آکسیجن کی قلت سے مریضوں کو دوچار ہونا پڑا تھا۔ وہیں میرٹھ کے میڈیکل کالج میں کورونا سے ہونے والی زیادہ تر اموات کی وجہ بھی آکسیجن کی کمی قرار دی گئی ہے۔

میرٹھ میڈیکل کالج میں آکسیجن جنریٹر پلانٹ نصب کرنے کا کام شروع

اس کے بعد میرٹھ کے میڈیکل کالج میں حکومت کی جانب سے تین آکسیجن جنریٹر پلانٹ نصب کیے جانے کی منظوری کے بعد میڈیکل کیمپس میں ہی دو پلانٹس کو جلد از جلد نصب کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے اور کورونا وائرس کی تیسری لہر سے عوام کو بچانے کے لیے میڈیکل کالج میں آکسیجن جنریٹر پلانٹ نصب کیے جانے سے کافی زیادہ فائدہ ہوگا۔ میڈیکل کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ کالج میں تین آکسیجن جنریٹر پلانٹ کو منظوری ملی ہے جن میں دو پلانٹ کو جلد پورا کرلیا جائے گا تاکہ مستقبل میں آکسیجن کی کمی دوبارہ پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی تنظیم نے متعدد میڈیکل کالجز میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کیے

میرٹھ کے میڈیکل کالج میں لگائے جارہے آکسیجن جنریٹر پلانٹ سے جہاں ایک طرف اسپتال میں آکسیجن کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا وہیں دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر سے بچانے میں بھی اس طرح کے پلانٹ کارگر ثابت ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.