ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں زرعی قوانین کی حمایت میں کسان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ریلی سے خطاب کیا اور اس قوانین کے فوائد گنائے، جبکہ اس دوران کسانوں کے علاوہ پارٹی کارکنان اور دیگر پولیس افسران ہی نظر آئے۔
نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج پچھلے قریب 20 روز سے جاری ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اس احتجاجی مہم کو کمزور کرنے کے لئے میرٹھ میں کسان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے زرعی قوانین کی حمایت کرتے ہوئے کسانوں کو سیاسی جماعتوں کا مہرا بتاتے ہوئے کہا کہ' کسانوں کے احتجاج کے پیچھے مخالف سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے جو اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ' حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے اس نئے زرعی قوانین سے کسانوں کو ان کی فصل کی واجب قیمت ملے گی۔
مزید پڑھیں: احتجاج کرنے والے کسانوں پر لاکھوں کا جرمانہ، کیا ہے پورا معاملہ؟
زرعی قوانین کی حمایت میں منعقدہ ریلی میں کسانوں کے علاوہ پارٹی کارکنان اورپولیس کے اہلکار ہی نظر آئے۔ زرعی قوانین کے نافذ کیے جانے کے بعد سے مسلسل کسان اس قوانین کی مخالفت کررہے ہیں۔