اس شادی میں نہ تو بینڈ باجا تھا نہ ہی ڈی جے۔ پہلے مرحلے کا لاک ڈاؤن 14 اپریل تھا ، دونوں خاندان والوں نے سوچا تھا کہ شادی کی تاریخ 26 اپریل ہے تو شادی اچھے سے کریں گے۔ جس کے لیے ان دونوں کے اہل خانہ نے پوری تیاری کی تھی لیکن جب لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھا تو دونوں خاندان کے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
دلہن نے 'پھیرے' کے دوران سماجی دوری کا بھی خیال رکھا۔ بعد میں ، دلہن کے گھروالوں نے ان دونوں کو دعا دیکر رخصت کیا۔ اس دوران دولہے نے کسی بھی طرح کا جہیز نہیں لیا۔ اس شادی میں دلہن کے کنبے کے افراد بھی شریک ہوئے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے رشتے دار بھی شادی میں شریک نہیں ہوئے۔