ETV Bharat / city

برطانیہ سے واپس آیا کنبہ کورونا پازٹیو، نئے وائرس کے شبہات - ای ٹی وی بھارت کی خبر

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں برطانیہ سے واپس لوٹے ایک کنبے کے اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق نے محکمہ صحت کے تشویش میں اضافہ کردیا ہے تو نئے وائرس کا نام سن کر دیگر افراد میں ہلچل سی مچ گئی ہے۔ افسران کو شبہ ہے کہ کہیں یہ اسٹرین-2 تو نہیں ہے۔ اس کی تصدیق کے لئے نمونے دہلی بھیجے گئے ہیں۔

Suspicion of new virus
نئے وائرس کے شبہات
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 3:44 PM IST

برطانیہ سے واپسی کرنے والے اس تین رکنی کنبے میں ایک بچہ بھی پازیٹیو ہے۔ ان کے گھر میں آنے کے بعد شخص کے والدین و بھابھی کی رپورٹ بھی پازیٹیو پائی گئی ہے۔ پڑوس میں رہنے والے کنبے کے دیگر 9 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے محکمہ کے ماتھے پر شکن آگئے ہیں ۔

ٹی پی نگر علاقے میں للا پورا،شنکر ویہار کا ایک کنبہ 14دسمبر کو لندن سے میرٹھ آیا تھا۔ اس کنبے میں یہیں رہنے والی ایک خاتون میں وائرس کے علامات ملے جس کی انٹی جن جانچ پازیٹیو آئی ۔اس کے بعد لندن سے آئے جوڑے و دونوں بچوں کے ساتھ ہی کنبے کے دیگر سبھی افراد و پڑوس میں ہی رہنے والے ایک کنبے کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا۔

جمعہ کی شام جاری رپورٹ میں پہلے لندن سے آئے کنبے کی رپورٹ منفی بتا کر اطلاع لکھنؤ بھیج گئی۔ رات آٹھ بجے کے بعد پتہ چلا کہ لندن سے آئے کنبے میں تین افراد کے ساتھ ہی والد و بھابھی کی رپورٹ پازیٹیو ہے۔ ماں کو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔قریب رہنے والے ایک کنے کے نو افراد بھی متاثر پائے گئے ہیں۔
میرٹھ کے سی ایم او ڈاکٹر اکھلیش موہن نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے نو دسمبر کے بعد یورپ سے میرٹھ پہنچنے والے 44 مسافروں کی رپورٹ دی تھی۔ ان میں سے 12یہاں سے ملک کے دوسرے حصوں میں جاچکے ہیں۔ بقیہ 32میں سے 15کی جانچ رپورٹ جمعہ کی رات موصول ہوی ہے۔اس میں لندن سے آنے والے ایک ہی کنبے کی تین افراد کی رپورٹ پازیٹیو ملی ہے جس کے بعد ہلچل مچ گئی۔

اتنظامیہ نے تینوں مریضوں میں اسٹرین-2 کی جانچ کے لئے نمونے دہلی بھیجنے کی ہدایت دی ہے کنبے کو آئیسولیٹ کر کے محکمہ صحت کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ایک مسافر میرٹھ سے لندن لوٹ گیا جبکہ حیدرآباد و دہلی کے رہنے والے دس مسافروں کا پتہ میرٹھ کا دیا گیا تھا۔ جن کےبارے میں محکمہ صحت اطلاعات اکٹھا کررہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.