ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف بیل گاڑی کی سواری کرکے احتجاج درج کرایا۔
سماجوادی پارٹی کے رہنما سردار پروندر سنگھ کی قیادت میں ایس پی کے درجنوں کارکنان نے بیل گاڑیوں پر سوار ہوکر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی شدید مخالفت کی۔
اس دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے عوام کو حکومت کے غلط فیصلوں کے متعلق بیدار بھی کرنے کی کوشش کی۔
سماجوادی کارکنان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو پچھلی صدی میں لے جانا چاہتی جہاں سواری کے لیے بیل گاڑی کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اس لیے وہ حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے بیل گاڑی کی سواری کر رہے۔
پارٹی کارکنان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت تیل کی قیمتوں کو واپس نہیں لیتی ہے تو وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں اس حکومت کو برخاست کیا جائے اور اس کے خلاف مہم چلائی جائے کیونکہ حکومتیں عوام کے سپورٹ سے ہی بنتی ہیں۔