ETV Bharat / city

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 48 نئے معاملے - ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری

مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 48 مثبت کیس ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے ملے اعداد و شمار کے مطابق آج 35 مثبت مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مظفرنگر میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 474 رہ گئی ہے۔

Simultaneous 48 new cases of corona virus in Muzaffarnagar
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 48 نئے معاملے
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 10:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آج بھی ضلع میں 48 نئے مثبت کیس ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ویڈیو

آج 647 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی، جن میں 48 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹز منفی آئی ہیں۔ مظفر نگر میں اب تک 25 کورونا مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

مظفر نگر میں تمام نئے مثبت مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اب تک تقریبا 1226 متاثرہ افراد کو ٹھیک کیا ہے۔ اس کی اطلاع ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی اور اس کی مزید جانکاری اے ڈی ایم نے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.