ETV Bharat / city

میرٹھ: کئی مکانوں میں اچانک دھماکہ

خوفناک دھماکے میں چار کنبے کے کئی افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔ واقعہ کا پتہ چلتے ہی گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور معاملے کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔

Meerut
Meerut
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 8:44 AM IST

اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانہ پھلاودا کے گاؤں رسول پور میں منگل کی رات اچانک ہوئے دھماکے میں چار مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔

اس واقعے نے گاؤں میں ہلچل مچا دی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ بہت سے لوگ ملبے میں دب گئے۔ ایک درجن سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی لوگوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے نکال کر اسپتال بھیج دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ تاہم ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

معلومات کے مطابق پھلاودا کے علاقہ رسول پور گاؤں میں ناصر کے گھر میں اچانک دھماکہ ہوا۔

اس دھماکے میں گاؤں کے صابر، اعجاز، نثار اور سالک کے مکانات کی چھت اڑ گئی۔

خوفناک دھماکے میں چاروں خاندانوں کے بہت سے افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔ واقعہ کا پتہ چلتے ہی گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور معاملے کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس بھی گاؤں پہنچ گئے۔ ملبے میں دبے ہوئے افراد کو ملبے سے نکال کر علاج کے لئے بھیجا گیا۔

زخمی ناصر کی بیوی اور بیٹی کے علاوہ دو دیگر زخمیوں کو مودی پورم کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اسے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ناصر اور اس کا ایک بیٹا اس حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.