کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے حکومت تمام حکمت عملی اپنا رہی ہے۔ اسی ضمن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلع کی پولیس نے تھانوں میں سینیٹائزیشن سنٹر بنانا شروع کیا ہے۔
جس سے تھانے کے اندر جانے والا شخص پوری طرح سینیٹائز ہو کر تھانے میں داخل ہو۔ میرٹھ پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے وہیں ضرورت مندوں کو راشن گھر پر پہنچا رہی ہے۔
اس کے علاوہ انتظامیہ بھی خود کو صحت کے تئيں بیدار کیے ہوئے ہیں۔ ضلع میں تھانہ صدر بازار میں سب سے پہلا سینیٹائز کیبن بنایا گیا ہے۔ اس کیبن میں پولیس کے علاوہ تھانہ آنے والے فریادی سینیٹائزیشن کے بعد ہی تھانہ احاطہ میں داخل ہو سکیں گے۔