شہری علاقوں کی سرکاری اسکولوں میں مِڈڈ ے میل سپلائی کرنے والے این جی او گزشتہ 9 ماہ سے اسکول بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اترپردیش میں سرکاری پرائمری اور جونیئر اسکولوں میں مڈ ڈے میل کا کام این جی او کے ذریعے ہوتا ہے خاص طور پر شہری علاقوں کے اسکولوں میں بڑے پیمانے پر یہ کام این جی او انجام دیتے ہیں۔
جانکاروں کے مطابق لاک ڈاون کے بعد سے مڈ ڈے میل کا راشن اب بچوں کے والدین کو دیئے جارہے ہیں اس کا فائدہ غریب بچوں تک تو پہنچ رہا ہے لیکن دوسری جانب سے مڈ ڈے میل کا کنورزن کاسٹ ختم ہونے سے این جی او اور اس میں کام کرنے والے افراد کا روزگار بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کا آغاز، خود کو سردی سے کیسے محفوظ رکھیں؟
اتر پردیش حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں طلباء کو دیئے جانے والے مِڈ دے میل کے ذریعے جہاں ایک بڑا طبقہ این جی او کے ذریعے روزگار سے جڑا ہوا تھا وہیں یہ این جی او بھی اسکول نہ کھلنے سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے ضرورت ہے حکومت کو اس طرح کی این جی او کی جانب دھیان دینے کی تاکہ ان کی مشکلات کو کچھ کم کیا جا سکے۔