ان دنوں ملک معاشی مندی سے دو چار ہے۔ این ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی۔ ستمبر کی سہ ماہی میں ملک کی معیشت 6 سالہ بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ مجموعی گھریلو پیداوار یا گراس ڈومسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) کی شرح ترقی 26 سہ ماہی کی نچلی سطح 4.5 فیصد پر آ گئی ہے۔ جس پر اپوزیشن کے رہنما مودی حکومت کی مالی پالیسی پر سخت نکتہ چینی کررہے ہیں ۔
اسی دوران اترپردیش حکومت کی جانب سے روزگار میلہ اسکیم سے نوجوان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
روزگار اسکیم کے تحت اب تک میرٹھ زون میں محکمہ نے 19 ہزار سے زائد بچوں کی کیریئر کونسلنگ کرائی ہے اور دس ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے انٹرویو دیا جن میں تقریبا پانچ ہزار افراد نے ملازمت حاصل کی ہے۔
روزگار اسکیمز کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے طلبہ وطالبات کو مطلوبہ تاریخ پر بلایا جاتا ہے اور انہیں ملازمت فراہم کی جاتی ہے۔
معاشی سست روی کے دور میں روزگار اسکیم کے تحت نوجوان نہ صرف آسانی سے ملازمت حاصل کر رہے ہیں بلکہ اپنا مستقبل بھی تابناک بنا رہے ہیں۔