ملک میں پانچ ستمبر کے دن کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں بھی اس دن کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اساتذہ ویک کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کے تحت آج شعبہ کے تمام طلباء نے ملکر اپنے اساتذہ کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کی گل پوشی کی۔
اس موقع شعبہ کے استاد کا کہنا تھا کہ ٹیچرز ڈے کا اصل مقصد اس وقت پورا ہوگا کہ جو بھی ہم اپنے استاد سے سیکھتے ہیں وہ دوسروں تک بھی پہنچانا ہوگا۔ اسی وقت ہم اس دن کی اہمیت اور مقصد کو پورا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت بھی ضروری: شہر مفتی علیگڑھ
میرٹھ میں ٹیچرز ڈے کی اہمیت کو طلباء تک پہنچانے کے لیے جس طرح سے طلباء اور استاد مل کر تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں وہ کہیں نہ کہیں طلباء اور استاد کے رشتے کو اور مضبوطی بخشے گا۔