ETV Bharat / city

میرٹھ: پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا - کانگریس پارٹی مسلسل بی جے پی حکومت پر حملہ آور

کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے میرٹھ میں 'جے جوان جے کسان' کے عنوان سے کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' موجودہ حکومت انگریزی حکومت کے طرز پر کام کر رہی ہے۔ نئے زرعی قوانین نافذ کر وہ کسان ہی نہیں بلکہ عام و خاص کو غلامی کی جانب لے جارہی ہے۔

میرٹھ: پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا

author img

By

Published : Mar 7, 2021, 8:10 PM IST

مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں کانگریس پارٹی مسلسل بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ میرٹھ میں کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے 'جے جوان جے کسان' کے عنوان سے کسان ریلی میں بی جے پی حکومت کے خلاف کسان تحریک کو مضبوط کرنے کی بات کہی۔

میرٹھ: پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا

ہزاروں کی تعداد میں جمع کسانوں نے ایک طرف جہاں پرینکا گاندھی کا استقبال کیا وہیں پرینکا نے بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر لڑنے کی بات کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ' نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی لڑائی کو 100 دن ہو گئے ہیں، لیکن یہ حکومت ان کو جیوی پرجیوی کے نام سے پکار رہی ہے۔ جس طرح سے میرٹھ کی انقلابی زمین سے انگریزوں کے خلاف آواز اٹھی اسی طرح بی جے پی حکومت کو بھی ہٹانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: اترپردیش میں سب سے زیادہ لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے

میرٹھ میں آج جس طرح سے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کسان پنچایت میں موجودہ حکومت کے خلاف بیان بازی کی، اس سے یہی لگتا ہے کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اترپردیش میں زرعی قوانین کے خلاف چلائی جارہی تحریک کے ذریعے اپنے سیاسی مقصد کو بھی پورا کرنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.