صوبے میں ایک مرتبہ پھر سے رات 11بجے سے صبح 5بجے تک رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اومیکرون کے ممکنہ خطرے سے عوام کو بچانے کے لیے رات میں کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے 25 دسمبر کی رات سے شروع کیے گئے اس کرفیو میں شہر کی سڑکوں پر پولیس بھی کرفیو پر عمل کروانے کے لیے لوگوں کی آمدورفت پر روک لگارہی ہے۔night curfew imposed in Meerut.
ساتھ ہی آج کرفیو کے پہلے دن پولیس کی جانب سے رعایت کرتے ہوئے انہیں تاکید کی اور کرفیو کو سختی سے عمل میں لانے کی ہدایت دی۔ تاکہ عوام کو کورونا انفیکشن کے کسی بھی طرح کے انفیکشن سے بچایا جا سکے۔
کورونا وبا کی دوسری لہر میں انسانی زندگی کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا ایسے میں ایک بار پھر کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا خطرہ بھی محسوس کیا جا رہا ہے اور کورونا انفیکشن سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے اور اس کے انفیکشن سے عوام کو بچانے کے لئے ریاست اتر پردیش میں حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو اس میں ساتھ دینے کی ضرورت ہے تاکہ کورونا وبا سے خود کے ساتھ دوسروں کو بھی بچایا جا سکے۔