یوپی میں حکومت کی جانب سے سبھی مقامی لوگوں کو ویکسین مفت دینے کے اعلان کے بعد اب دوسرے صوبوں میں ویکسین کی قلت کو دیکھتے ہوئے لوگ میرٹھ آکر سلاٹ بک کرا رہے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے مِل رہی خبروں کے مطابق دلّی اور ہریانہ میں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لینے کے بعد اب ویکسین کی کمی کے سبب دوسری ڈوز کے لیے لوگ یو پی میں قریب کے شہروں میں ویکسین کے لیے سلاٹ بُک کرا رہے ہیں۔
میرٹھ میں جس طرح سے محکمہ صحت ویکسینیشن کو لیکر سنجیدہ ہے وہیں وہ اب کسی باہری شخص کو ویکسین نہ لگانے کی بات بھی کہہ رہا ہے۔ اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ پہلے مقامی لوگوں کو ویکسین لگایا جائے تاکہ کورونا انفیکشن کسی بھی صورت میں پھیل نہ سکے۔