ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 490 مثبت کیس ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 490 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹز منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 549 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 6014 رہ گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک تقریبا 213 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 490 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 20128 متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔