بلندشہر: ضلع کے ککوڑ تھانہ علاقے سے 16 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس معاملے پر رپورٹ سوشل میڈیا کے ذریعہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام کے بعد درج کیا ہے۔ جیسے ہی پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع ملی پو لیس نے فوری طور پر تھانہ ککوڑ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی۔ سی او ککوڑ نمرتا سریواستو نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو پولیس اسٹیشن بلایا۔ اس کے بعد سی او نمرتا سریواستو نے پورے معاملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے ساتھ گذشتہ ڈیڑھ برس میں مختلف اوقات میں مختلف لوگوں نے جنسی زیادتی کی تھی۔ اس پورے معاملے میں چونکانے والی بات یہ ہے کہ جن پر جنسی زیادتی کا الزام ہے ان میں سے ایک بزرگ ہے جن کی عمر قریب 72 برس ہے جبکہ دیگر کی ادھیڑ عمر کے ہیں۔
ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعے اس سلسلے میں اطلاع ملی۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے، جو رشتے میں بھائی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ چار ماہ سے حاملہ ہے۔ جب متاثرہ کی طبیعت خراب ہوگئی تو، اس کے اہل خانہ کو ڈاکٹر کے ذریعہ اس کے حمل کے بارے میں معلوم ہوا۔
ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک ایف آئی آر درج نہ کرنے کی وجہ پوچھنے پر کہاگیا ملزمین متاثرہ کو مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔ اس وجہ سے کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی تھی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی تحریر واٹس ایپ پر آئی ہے، جس کے بعد مناسب کارروائی کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی جارہی ہے۔ اس وقت پولیس ان لوگوں سے تفتیش کر رہی ہے جن پر سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔