ETV Bharat / city

میرٹھ: افغانستان میں رہ رہے سکھوں کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل

گردوارہ سنگھ سبھا کے صدر رنجیت سنگھ نندا نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کی شروعات کے بعد سے ہی طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے عوام خاص کر اقلیت کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو رہی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں قابض ہونے کے ساتھ ہی طالبان نے عام لوگوں پر ظلم ڈھانا شروع کر دیا ہے۔

meerut: sikh community appeal to government for help for Sikhs living in afghanistan
افغانستان میں رہ رہے سکھ مذہب کے لیے حکومت سے کی مدد کی اپیل
author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:49 PM IST

رنجیت سنگھ نندا نے بتایا کہ افغانستان میں سکھوں کے مذہبی مقامات پر طالبان کی جانب سے قبضہ جمانے کے بعد اب اقلیتی آبادی کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا کے چمکانی میں واقع گرودوارہ نشان صاحب کی چھت سے سکھ جھنڈے کو ہٹانے کے بعد دنیا بھر کے سکھو میں طالبان کے خلاف ناراضگی کے ساتھ افغانستان میں رہنے والے سکھوں کی زندگی بچانے کے لیے بھی فکرمند ہیں۔

اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے سکھ طبقے کے لوگوں نے بھارت اور کناڈا حکومت سے ان سکھوں کو افغانستان سے باہر نکالنے کی اپیل کی ہے۔

آج میرٹھ میں سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی اور سنگھ سبھا نے یو این او اور بھارتی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت اور کارروائی کی مانگ کی ہے۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: اعظم خان کی جلد رہائی کے لیے سماجوادی پارٹی کا احتجاج

افغانستان میں رہنے والے سکھوں کی حفاظت کے لیے سکھ تنظیموں کی جانب سے بھارتی حکومت سے اپیل کی جا رہی ہے کہ افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ظلم اور اقلیتی آبادی کی زندگی پر بڑھ رہے خطرے سے بچانے کے لئے بھارتی حکومت کو اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.