ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پریکشت گڑھ پولیس اسٹیشن کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں میں آپسی تنازعہ اور مار پیٹ کے ایک معاملے میں پولیس نے ایک سال پہلے فوت ہوچکے شخص پر ہی مارپیٹ اور دھاردار ہتھیار سے حملہ کرنے کا کیس درج کرلیا ہے۔
دراصل یہ معاملہ پریکشت گڑھ کے کھجوری الیار پور گاؤں کا ہے، جہاں پر دو فریق کے مابین تنازعہ اور مارپیٹ کے معاملے میں ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ جس میں پولیس پر ایک فریق کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے معاملے کی تحقیق کیے بغیر ہی ایک ایسے شخص کو نامزد ملزم بنادیا جس کا انتقال ایک سال پہلے ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ ضلع جیل میں مذہب تبدیلی معاملے کے بعد ڈی ایم نے دیا جانچ کا حکم
پولیس لاپرواہی اور بنا تحقیق کے معاملہ درج کرنے کے الزام میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ جب کہ ایک سال قبل فوت ہوچکے شخص کو ملزم بنائے جانے کے بعد اب ان کے اہل خانہ ان کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ لیکر پولیس کے اعلیٰ افسران سے انصاف کی اپیل کر رہے ہیں۔