میرٹھ: 12 ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر میرٹھ میں بھی جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ساتھ ہے درگاہ حضرت بالے میاں سے جلوس محمدیﷺ برآمد کیا جاتا ہے، تاہم گزشتہ دو سالوں سے اجتماعی جلسوں اور جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ منقطع ہے لیکن اس سال کووڈ کے معاملوں میں کمی اور حالات کے بہتر ہونے کے سبب جلوس کی اجازت ملنے کی امید کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: Sir Syed Day: سرسید معمار اور مصلحِ قوم تھے
ساورکر سے متعلق راج ناتھ کے بیان پر ہندو مہاسبھا کا اعتراض
ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے موقع پر اور جُلوس محمدی برآمد کرنے کی اجازت کا مطالبہ کررہی سیرت کمیٹی حضرت بالے میاں درگاہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں ملنے کی صورت میں کووڈ 19 کا خیال رکھتے ہوئے محدود دائرے میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے پروگرام کیے جائیں گے۔