ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں تھانہ سول لائن علاقے میں واقع این ایس کالج کے باہر دو لڑکے اپنی معشوقہ کو چاکلیٹ دینے کی کوشش میں جیل پہنچ گئے۔
چاکلیٹ ڈے منانے کی غرض سے دو لڑکے کالج کے باہر اپنی معشوقہ کو چاکلیٹ دینے پہنچے تو کالج کے لڑکوں اور اسٹاف نے ملکر دونوں کی جم کر پٹائی کر دی اور بعد میں دونوں نوجوانوں کو پولیس کے سپرد کر دیا۔
پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دونوں لڑکوں کا چالان کاٹ کر جیل بھیج دیا۔ اس کے بعد ہندو تنظیم کے لوگ آکر اس شخص کو ان کے حوالے کرنے کی بات کرنے لگے۔
میرٹھ میں لڑکیوں کی حفاظت کے لیے پولیس اسپیشل سیل کام کر رہی ہے، جو اس طرح کے لڑکوں پر نظر رکھتی ہے۔ ہندو تنظیموں کے لوگ اس طرح کے معاملوں میں حصہ لیکر سماج میں نفرت کی سیاست کو انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
ضرورت ہے اس طرح کی تنظیموں کے اوپر بھی خاص نظر رکھنے کی تاکہ کہیں اور یہ لوگ قانون کا مذاق نہ بنا سکیں۔