میرٹھ میں ٹریفک کے متعلق عوام میں بیداری لانے کے لئے مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک ماہ تک چلائی جانے والی اس مہم کو کامیاب بنانے اور عوام کو بیدار کرنے کے لئے شہر میں ایک ریلی نکالی گئی تاکہ سڑک پر اپنی گاڑی چلاتے ہوئے عوام ٹریفک ضابطوں پر عمل کریں۔
قومی سڑک تحفظات ماہ کے تحت میرٹھ میں بھی آج سے اس کی شروعات کی گئی۔ ساتھ ہی ٹریفک کے ضابطوں پر عمل نہ کرنے سے ہونے والے نقصانات کو بتانے اور ٹریفک کے رولز کو سمجھانے کے لیے ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد کیے گئے اس پروگرام کا افتتاح میرٹھ کے ڈی ایم نے کیا۔ ساتھ ہی اس موقع پر ٹریفک کے متعلق لوگوں نے عہد بھی لیا کہ وہ اس پر پوری طرح عمل کریں گے۔
قومی سڑک تحفظات ماہ کے تحت شروع کی گئی اس مہم کا مقصد عوام کو غلط ٹریفک سے ہونے والے نقصانات سے بچانا ہے۔