میرٹھ میں منگل کو پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کی جانب سے ایک انتخابی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع میرٹھ کی سوال خاص اسمبلی سیٹ پر 2022 میں انتخابات کے لئے امیدوار کا اعلان کر یوپی میں اپنا پہلا امیدوار نامزد کیا گیا۔
اس موقع پر پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو نے امید وار کے اعلان کے ساتھ ہی ’’کسانوں پر ہو رہے ظلم‘‘ کے خلاف مرکزی حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کی مانگ کی۔
انہوں نے مستقبل میں سیاسی محاذ بنانے کے لیے غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دی۔
پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کی جانب سے انتخابی ریلی میں شیو پال یادو نے ریاست اتر پردیش میں اپنے پہلے امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے حالیہ منظور شدہ زراعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کسانوں کو اس قانون سے غلامی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا وہ وہ اس قانون کی مخالفت میں کسانوں کے ساتھ ہر لڑائی لڑنے کو تیار ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ یوپی میں مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے لیے وہ سبھی غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں سے محاذ کرنے کو بھی تیار ہیں۔