ایک جانب میڈیکل اسٹاف ڈاکٹر، پولیس اور ضلع انتظامیہ کورونا کے خطرے سے تحفظ کے لئے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں وہیں اسی سماج میں ایسے افراد بھی ہیں جو پیسوں کے لالچ میں ان کورونا واریئرز کی محنت اور خدمات پر پانی پھیرنے کا کام کر رہے ہیں اور سماج کے لیے خطرے کا سبب بن گئے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ میرٹھ میں پیش آیا ہے جہاں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں ڈھائی ہزار روپیے میں جعلی کورونا منفی رپورٹ بنانے کا پردہ فاش ہوا ہے۔
اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں لیساڑی گیٹ تھانہ علاقے کے نیو میرٹھ اسپتال میں ڈھائی ہزار روپیے لیکر جعلسازی کا یہ کام انجام دیا جا رہا تھا۔ معاملے کا خلاصہ اس وقت ہوا جب منفی رپورٹ بنوانے کے لیے اسپتال پہنچے ایک شخص نے ویڈیو بناکر کر وائرل کر دیا۔
معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد محکمہ صحت نے اسپتال کا لائسنس منسوخ کرکے ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ وہیں اسپتال کا عملہ تالا لگا کر فرار ہے اور پولیس انکی تلاش کر رہی ہے۔