ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کے مطابق مذہبی، سماجی اور سیاسی سبھی قسم کے اجتماعی پروگرام پر پابندی ہے۔
اس ضمن میں لاک ڈاؤن کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز مساجد میں ادا کیے جانے کے تعلق سے علماء کرام نے ہدایات جاری کی ہے۔
میرٹھ شہر قاضی نے بھی اس تعلق سے ہدایات جاری کرتے ہوئے مساجد اور گھر میں نماز ادا کرنے سے متعلق اہم معلومات لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔